پشاور میں ڈاکٹر نے نومولود کا گلہ کاٹ دیا

پشاور میں ڈاکٹر نے نومولود کا گلہ کاٹ دیا | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں مسیحاؤں نے مبینہ طور پر نومولود کی جان لے لی۔

ہم نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسپتال میں داخل ایک خاتون کے ہاں بچے کی ولادت کے دوران پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے آپریشن کے دوران مبینہ طور پر نومولود کا گلہ کاٹ دیا۔

دریائے ٹوچی کے قریب واقع اُرمڑ کے محنت کش رحیم کی بیوی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیرعلاج تھی۔

نازک طبی صورتحال کی وجہ سے معالجین نے بچے کی ولادت آپریشن کے زریعے کرنا طے کیا۔ خاتون کے سی سیکشن کے دوران نومولود کا گلہ کٹنے سے بچے کی موت واقع ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ کے بعد لواحقین نےاحتجاجاّ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سڑک بند کر دی۔

احتجاج کے دوران نومولود کی نعش گود میں اٹھائے غمزدہ والد نے طبی عملے کی غفلت پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

احتجاج میں شامل افراد نے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سرکاری طبی مراکز میں مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے جب کہ طبی عملہ ناکافی رہتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی 2015 میں شائع ہوانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قریباً ہر دو ہزار افراد کے لئے صرف دو ڈاکٹر جب کہ ایک نرس اور دایہ موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں