عثمان بزدار کا کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی بارے 2ہفتوں میں پالیسی بنانیکا حکم

فوٹو: فائل


لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کم آمدن والے لوگوں کو جلد ازجلد گھر فراہم کرنے کے لئے قابل عمل پلان تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ قابل عمل پلان کی تشکیل کے لئے 2ہفتے کی مدت مقرر کی گئی ہے اور اس ضمن میں فوری طورپرکمیٹی تشکیل دینے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ حکم آج لاہور میں اعلیٰ سطح  کے اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ کے بعد دیاہے۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پبلک سیکٹر بزنس ماڈل اور سوشل ہاؤسنگ کے لئے مربوط پلاننگ کی جائے-کم آ مدن والے لوگوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہاؤسنگ پالیسی مرتب کی جائے گی-

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارانے والوں کے لئے نجی شعبہ کے اشتراک سے گھر بنائیں گے -مخیر حضرات اور ڈونرز بھی کم آ مدن والے لوگوں کے لئے گھر کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں –

ان کا کہنا تھا کہ کم آمدن والے لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں –

واضح رہے کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین لاہورمنصوبہ بندی و ترقیات اجلاس میں شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے:موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عثمان بزدار

اسی طرح  پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، ہاؤسنگ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام  بھی اجلاس میں موجود تھے ۔


متعلقہ خبریں