سندھ کے تعلیمی اداروں میں آئس کا بڑھتا نشہ: وجہ آئی جی سندھ نے بتادی

آئی جی سندھ کلیم امام کا اپنے خلاف سازش کا انکشاف

فوٹو: فائل


کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تین اقسام ہیں۔ اول وہ جو براہ راست مشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، دوئم وہ جو منشیات کے دھندے کی پشت پناہی کرتے ہیں اور سوئم وہ جو کارروائی کرنے کے بجائے آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔

اسکولوں و کالجوں سمیت دیگر اداروں میں منشیات عام ہے۔ شہریار آفریدی کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ مؤقف صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس وقت اختیار کیا جب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی پولیس کی کارکردگی پر سخت برہم ہوئے اور بعض چبھتے ہوئے سوالات دریافت کیے۔

فوٹو: ہم نیوز

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس بات کا سخت نوٹس لیا کہ تعلیمی اداروں میں آئس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس رپورٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے براہ راست آئی جی سندھ کو مخاطب کیا اور ان سے استفسار کیا کہ پہلےآئس کی مقدارکم پکڑی جارہی تھی تو اب زیادہ کیوں پکڑی جارہی ہے؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پوچھا کہ آئی جی صاحب! کیا پہلےپولیس کام نہیں کررہی تھی؟ اور یا یہ کہ اب پہلے سے زیادہ کام کررہی ہے؟

لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال بارے چشم کشا انکشافات

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ  ڈاکٹر سید کلیم امام نے اس پر کہا کہ غیر قانونی دھندوں میں ملوث 100 کے قریب افسران و اہلکاروں کو وہ ہٹا چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش ہونے والی رپورٹ سے انکار نہیں کیا بلکہ اس ضمن میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ افسران و اہلکاروں کی تین اقسام ہیں۔

سندھ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک قسم وہ ہے جو براہ راست منشیات کےدھندے سےمنسلک ہے، دوئم وہ ہے جو دھندے کی پشت پناہی کرتی ہے اور سوئم وہ ہے جو کارروائی کرنے کے بجائے آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تاہم آئی جی سندھ  نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ بنا سکیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث کسی بھی پولیس افسر کو معاف نہیں کروں گا۔

انہوں نے سندھ پولیس کے سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس گھناؤنے دھندے میں ملوث افسران کی فہرست انہیں فراہم کریں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان افسران کو فوری طور پر برطرف کردوں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں کسی بھی طور کسی بچے یا نوجوان کو نشے کی لت میں مبتلا نہیں دیکھ سکتا ہوں۔

ایف آئی اے اہلکار انوکھے انداز میں منشیات اسمگل کرتا پکڑا گیا

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے اس پر کہا کہ میں آپ کو ذاتی طور پر فہرست فراہم کردوں گا۔


متعلقہ خبریں