قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے این او سی منسوخ

فوٹو: فائل


لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے جاری این او سی منسوخ کردیے ہیں۔ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کام کی زیادتی  اور پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کے باعث کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق کپتان محمد حفیظ کا قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

پی سی بی ترجمان کے مطابق  کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ  قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں