مجاز اتھارٹی کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی، حریم شاہ کا مؤقف


اسلام آباد: وزارت خارجہ کے دفتر پہنچ  کر بغیر اجازت  کمیٹی روم میں وڈیو بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار کا کہناہے کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی ۔

ٹک ٹاک اسٹار نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں  مؤقف اختیار کیا ہے کہ  مجاز شخص کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔ حریم شاہ سوشل میڈیا پر ہر وقت ان رہتی ہیں۔ اس بار حریم شاہ نے وڈیو بنانے کے لئےوزرات خارجہ کے دفتر کا انتخاب کیا جہاں عام آدمی کا جانا بھی اتنا آسان نہیں ہے۔

کیا حریم شاہ نے اجازت بھی طلب  نہ کی اور سیدھی پہنچ گئیں وزارت خارجہ کےکمیٹی روم میں ؟ انہوں نے نہ صرف وڈیو بنائی بلکہ وزیرخارجہ کی خصوصی نشست پر تشریف آوری بھی کی ۔

حریم شاہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں  سرکاری افسر سے ملاقات کرنے گئی تھی،مجازافسر کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں تھا میری وڈیو وائرل ہوجائے گی اور اس پر اتنی تنقید ہوگی ۔

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تووزیراعظم ہاؤس نے اس کا نوٹس لے لیا۔ اس پروزارت خارجہ کے افسران کی  بھی دوڑیں لگ گئیں ۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس

ذرائع کا کہناہے کہ حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کیسے ملی، تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں