ابھی تو سہ روزہ بھی نہیں لگایا اور حکومت گھبرا گئی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ہفتہ احتجاج منانے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف تو لوگوں نے ابھی سہ روزہ بھی نہیں لگایا اور حکومت گھبرا گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں منعقدہ اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی نے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 126 دن دھرنا دے کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ موجودہ حکومت کے خلاف تو لوگوں نے ابھی سہ روزہ بھی نہیں لگایا اور حکومت ابھی سے گھبرا گئی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے بجائے لوگوں کے راستے بند کرنے پر خرچ ہو رہا ہے اور حکومت آئین و قانون پر عملدرآمد کے بجائے خود لاقانونیت پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کا مشترکہ دشمن ہے جبکہ اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار اور اسلامی نظام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کی سب سے بڑی ضامن جماعت اسلامی ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیلیکٹڈ حکومت کو مزید نہیں چلنے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کو دشمن کے پنجے سے چھڑانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں