بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا


اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا نےجمعرات کے روز بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔ آئندہ ماہ صارفین 20 ارب روپے سے زائد اضافی رقم ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ نیپرا نے 2 اکتوبر کو بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں