ٹی ٹین لیگ: این او سی کی منسوخی پر کون کون سے کھلاڑی متاثر ہونگے؟


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹی ٹین لیگ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ ہونے کے بعد کئی کھلاڑی متاثر ہونگے جو مختلف فرنچائزز سے معاہدہ کرچکے تھے۔

پاکستانی کرکٹرز سہیل تنویر،عامر یامین ، شعیب ملک اور محمد حسنین کو ابوظہبی میں  دہلی بلز کی نمائندگی کرنا تھی۔  محمد عرفان کو مراٹھا اریبنئز کی طرف سے کھیلنا تھا۔

لاہور  قلندرز کے عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوسکیں گے۔ انور علی کو دکن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنا تھا۔

اسی طرح ٹی 10 لیگ میں فاسٹ بالر وہاب ریاض نے ناردرن واریئرز اور محمد عامر نے ٹیم ابوظہبی کی نمائندگی کرنا تھی، محمد حفیظ کو قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی۔

واضح رہے کہ آج سہ پہر کو خبر آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے جاری این او سی منسوخ کردیے ہیں۔ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کام کی زیادتی  اور پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کے باعث کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

پی سی بی ترجمان  نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے این او سی منسوخ


متعلقہ خبریں