پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں پیدا ہوا ہے ، مولانا فضل الرحمان


سکھر: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں پیدا ہوا ہے۔

سکھر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آزادی مارچ ماضی کی روایات سے بلکل برعکس ہے۔ عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ آج بھی ہم عوام کی طاقت کو ساتھ لے کل چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو واپس ان کے گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہر شخص کو اپنے شیشے میں اپنی شکل نظر آجاتی ہے۔ عمران خان خود بیرونی ایجنٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک نے اسلام آباد میں مارچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کا ریاستی اداروں نے کیا انجام دیا۔ جسٹس فائز عیسی آج اپنے فیصلوں کی پادائش می پیشیاں بھگت ریے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں اب گھر جانا ہوگا۔ ہم پہلے بھی مطمئن نہیں تھے۔ ننگے انداز کے ساتھ اس بار الیکشن میں دھاندھلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد میں اساتذہ خواتین کو زرد و کوب کیا ہے انہیں تھپڑ مارے گئے ہیں۔ اداروں کے ساتھ کیا اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت آمرانا ہے۔ آصف علی زرداری سابق صدر ہیں کافی عرصے سے بیمار ہونے کے باوجود اب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی سابق وَیر اعظم.ہیں انہیں پھانسی گھاٹ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تصویر میڈیا پر آتی ہے تو چینل والے کہتے ہیں کہ پابندی ہے۔ تقریر کے لیئے پابندی کے آڈر فون پر آتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سیاست میں سنجیدہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ کوئی احتساب نہیں بس سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کا جبر ہے۔ نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حالت ایسی ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت ہوگی۔ ہم ہر انتہائی قدم کے لیئے تیار ہیں۔ ہم فوج اور ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے۔ کوئی ادارہ مارچ کے بیچ میں نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کمیٹی سے مذاکرات کے لیئے دھمکیاں دی گئیں۔ ہم بغیر کسی شرط و قید کے کسی کے مہربانی کے منتظر نہیں ہیں۔ عدالت ہمیں نہیں روک رہی، عدالت کہتی ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے۔ ادارہ ادارہ ہوتا ہے سول ہو یا فوج ہو.

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں ،نیربخاری

انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ ان کے سر پر بیٹھے ہیں ان سے گلہ شکوہ ہوسکتا ہے، کل یہ لوگ نہیں ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارے احتجاج پر نہیں عمران خان کے لیئے مٹھائیاں بانٹے گا۔ عمران خان نے تو کشمیر کو بیچ دیا ہے۔ عمران خان تو الیکشن سے قبل مودی کو مبارکبادیں دیتے تھے۔ ہمیں انڈیا سے بلیک میل نہ کیا جائے
انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں، کشمیر کے محافظ ہم ہیں۔

دریں اثناء حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الہی کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین دھرنے اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا اکرم درانی سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی رابطہ کے بعد اکرم خان درانی نے رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس پچیس اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس دوپہر چار بجے اکرم خان درانی کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا وفد پرویز خٹک کی قیادت میں پانچ بجے رہبر کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کریں گا۔ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے وفد کی درمیان آزادی مارچ پر گفتگو ہوگی۔


متعلقہ خبریں