انڈر14ٹینس ٹورنامنٹ 10سے16نومبر تک کراچی جم خانہ میں ہوگا


کراچی : انڈر14ٹینس ٹورنامنٹ 10سے16نومبر تک کراچی جم خانہ میں ہوگا۔

ایشین ٹینس فیڈریشن  کے زیر اہتمام  ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، نیپال، کوریا، قازقستان، ازبکستان اور پاکستان  کے کھلاڑی  حصہ لیں گے۔

اس ضمن میں ایشین انڈر14ٹینس ٹورنامنٹ کےچیئرمین ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین  کاکہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں  بوائز اور گرلز کیٹگریز میں  سنگل اور ڈبل مقابلے ہونگے۔

اس اہم ٹورنامنٹ کے لیے پی ٹی ایف اورایس ٹی اے تعاون کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ  ٹورنامنٹ کا افتتاح کمشنر کراچی افتخار شالوانی کریں گے ۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو رہائش اور ہرقسم کی سہولیات فراہم  کی جائےگی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف )کے وائس پریزیڈینٹ خالدجمیل شمسی  کاکہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، نیپال، کوریا، قازقستان، ازبکستان اور پاکستان  کے کھلاڑی  حصہ لیں گے۔

اُن کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ٹینس کے پہلے عالمی مقابلے نہیں ہوتے تھے ،بوائز مقابلوں میں پاکستان کے اشعر میر ٹاپ سیڈ اور کاغستان کے منصور خاجی سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے این او سی منسوخ

خالد جمیل ہاشمی کہا کہ اس سال انڈر 14 ٹورنامنٹ کے لیے لڑکیوں نے بھی حصہ لیا جواچھی بات ہے  ۔


متعلقہ خبریں