لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے پر پابندی

لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے پر پابندی

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی حکومت نے کشمیر کے حق میں ہونے والے مظاہرے سے قبل انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کرنے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے پر سیکشن 14 پبلک آرڈر کے تحت پابندی لگائی گئی اور خلاف ورزی کرے والے کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے ایک خط کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مظاہرے کی اجازت نہ دی جائے۔ میئر صادق خان نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں لندن میں دیوالی کے موقعے پر انڈیا مخالف مارچ کے منصوبے کی بھی مذمت کی تھی۔

لارڈ نذیر احمد نے مظاہرے پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ مادر جمہوریت میں مظاہرے کے حق پر پابندی افسوسناک ہے۔ صادق خان اور کیتھ وائز نے کس کو خوش کرنے کے لیے مظاہرے کی مخالفت کی ہے وہ جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے پر پابندی کے معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ مختلف انسانی حقوق کے گروہوں نے 27 اکتوبر کو کشمیر کے حوالے سے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ریلی پارلیمنٹ اسکوائر سے ٹریفالگر اسکوائر تک مقررہ روٹ سے جا سکے گی۔


متعلقہ خبریں