مریم نواز کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟ مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی بھی طبیعت ناساز ہو گئی انہیں بھی اسپتال داخل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو سروسز اسپتال لاہور میں داخل کر لیا گیا اور انہیں نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں ہی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

مریم نواز کا ڈینگی ٹیسٹ کے علاوہ سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ مریم نواز کے کمرے کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو کچھ دیر قبل اپنے والد نواز شریف کی عیادت کے لیے پے رول پر رہا کیا گیا تھا اور انہوں نے سروسز اسپتال میں نواز شریف سے ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کے پلیٹس لیٹس پھر کم ہو گئے

مریم نواز نے ڈاکٹر پروفیسر محمود ایاز سے بھی ملاقات کی اور نواز شریف کی رپورٹس اور طبیعت کے بارے میں پوچھا۔ مریم نواز کو اپنے والد کی مکمل ہسٹری سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں