اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز بھی مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 439 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 194 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 198 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ اضافہ 439 پوائنٹس کا ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 33 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تاہم کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 439 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 65,517,530 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,997,890,053 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں