امریکیوں کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان


اسلام آباد: امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے امریکی وفد نے آج ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں پر بریفنگ دی اور کہا کہ گلگت بلتستان 72 سال سے ٹیکس فری زون ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  چین کے قریب ہونے سے درآمدی کاسٹ انتہائی کم ہے, وفاقی حکومت نے اسکردو ائیر پورٹ کو عالمی طرز پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں فیری میڈوز, صحرا, دریا, ہریالی اور وائلڈ لائف سمیت سب کچھ دستیاب ہے، پرکشش مقام ہونے کے باعث عوام کی بڑی تعداد وہاں جانے کی خواہش مند ہے۔

انہوں نے امریکی وفد کو بتایا کہ گلگت بلتستان کو اور آزاد کشمیر سے ملانے کے لئے ایشئین بینک کی مدد سے شاہراہ تعمیر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

بعد ازاں امریکی وفد کے نمائندے کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ اتنی خوبصورت جگہ پر عالمی معیار کا ائیر پورٹ کیوں نہیں بنایا جا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں بھی خراب موسم کے باوجود ہر ائیر پورٹ سے پروازیں ہوتی ہیں۔

جس پرعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملکی وسائل کو لوٹا ہے، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت سیاحتی ترقی کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر امریکی حکام نے کہا کہ پاکستان بے حد خوبصورت ہے،  یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان جتنا گھوم رہے ہیں اتنا زیادہ پسند آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں