وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھنا غلطی تھی، حریم شاہ

آفس میں موجود ایک شخص نے ویڈیو بنائی تھی، ٹک ٹاک اسٹار


اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں کلاس ’بنک‘ کر کے وزیراعظم عمران خان کے دھرنوں میں جایا کرتی تھی۔

ہم نیوز کے مارننگ شو “صبح سے اگے” میں میزبان شفا یوسفزئی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں عمران خان سے جب ملنے گئی تب وہ وزیراعظم نہیں تھے۔

سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ہوئی ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ گئی تو وہاں شناخت کی گئی لیکن موبائل فون اندر لے کر جانے سے کسی نے نہیں روکا۔

انہوں نے بتایا کہ آفس میں معمول کے مطابق کام ہو رہے تھے۔ سب لوگ اپنا اپنا کام کر رہے تھے، مجھ سے کسی قسم کے سوالات نہیں کیے گئے۔

ٹک ٹاک اسٹار کے مطابق آفس میں ہی موجود ایک شخص سے انہوں نے اپنی ویڈیو اور تصاویر بنانے کا کہا تھا لیکن وہ اس شحص کو جانتی نہیں تھیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کرسی پر بیٹھنا میری غلطی تھی، میں نہیں جانتی تھی کہ وہ ان کی کرسی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شخصیت سے ملنے کے حوالے سے مجھے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، میں نے کبھی کسی کو نہیں کہا کہ مجھے کسی تقریب میں مدعو کریں نہ ہی کبھی کسی نے کیا۔ جو خواہش ہوتی ہے خدا سے مانگتی ہوں اور وہ پوری ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم جب دبئی گئے تو میں وہاں پہلے سے موجود تھی، ان کی ٹیم کے لوگ مجھے جانتے تھے اس لیے کسی نے ان سے ملنے سے نہیں روکا۔

ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف جب وزیراعظم ہاؤس ہوتے تھے تب میں وہاں بھی جایا کرتی تھی۔


متعلقہ خبریں