جے یو آئی (ف) کے دھرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

آزادی مارچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر بھٹی کل مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انتخابات ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ آئینی حکومت کو آئین کے تحت پانچ سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا اور اگر ایسا کیا گیا تو یہ آئین کے آرٹیکل 2-Aاور 17 کی خلاف ورزی ہو گی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کی حفاظت کے نام پر نجی فوج بنالی ہے لہٰذا انہیں روکا جائے کیوں کہ آئین کے آرٹیکل 2a 9،15،16،19 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کی نجی فوج کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں