’ تماشائیوں کومونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیئے ‘

’ تماشائیوں کومونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیئے ‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  دھرنا دینے والوں کو انھی کی زبان میں جواب دینا ہو گا، مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انھیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ‏ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ شریف خاندان اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، ‏ساری حزب اختلاف کا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکالا جائے۔  ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔

یاد رہے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کررکھا ہے کہ 27 اکتوبر سے آزادی مارچ کو آغاز ہوگا جو پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

’مولانا فضل الرحمان کے بیرون ملک رابطے ہیں‘

وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے پہ آمادگی ظاہر کی تھی جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی مذاکرات کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم عمران خان کےا ستعفے سے قبل کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں