’حکومت سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے’


لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے خبر سن کر مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت ایک سازش کے تحت سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

مٹھی شہر میں تھر انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ این ای ڈی کیمپس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر و وزیراعظم کے ساتھ جیل میں جو سلوک روا رکھا گیا ہے زرا سوچیئے عام آدمی کے ساتھ جیلوں میں کیسا سلوک رکھا جاتا ہو گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اقوام متحدہ کی جانب سے قیدیوں کے متعین کئے گئے حقوق کے مطابق نواز شریف کو صحت کی سہولیات میسر کرے۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ جس طرح کا رویہ رکھا گیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ جہاں جہاں سے گزرے گا پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔


متعلقہ خبریں