وزیراعظم کی نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

فائل فوٹوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ اداروں کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

نوازشریف گزشتہ دو روز سے کافی علیل ہیں اور لاہور کے سروسز اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

سروسز اسپتال میں نواز شریف کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں لیکن چھ رکنی میڈیکل بورڈ تاحال بیماری کی تشخیص نہیں کر سکا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میں نوازشریف کی صحت کے لیے خلوص دل سے دعاگو ہوں۔

اس سے قبل کراچی سے آئے ڈاکٹر طاہر شمسی نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نوازشریف کی حالت کا جائزہ لے کر پی کے ایل آئی بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کی منشا کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی تھیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کے حکام اور اسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔

آج ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم کو طبی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں