آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف کی پیشی ، سماعت بارہ نومبر تک ملتوی

مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لمبے عرصے بعد پیش ہوئے، سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی،احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹا کیس بنا کر قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج امجد نذیر خان نے کی، عدالتی حکم پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پیش ہوئے۔عدالت کے روبرو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ جھوٹا ترین کیس ہے، اس طرح کے کیسز بناکر قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا جارہاہے۔

معزز جج نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد پتہ چل جائے گا کیس سچا ہے یا جھوٹا کیس  کی حقیقت کیاہے؟

سابق وزیراعلی نے ایک بار پھر کہا کہ قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے،اس پر نیب پراسیکیوٹر بولے کہ ایسی باتیں وقت کا ضیاع ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ نوازشریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، ن لیگی رہنما کو جانے کی اجازت دی جائے، اس پرعدالت نے درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیے: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، شہباز شریف پر فرد جرم عائد

پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے قوم سے قائد ن لیگ کی صحت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

شہباز شریف کی روانگی کے بعد تین گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کارروائی بارہ نمبر تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ اس کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر کروڑوں روپے کرپشن اور من پسند افراد کو ٹھیکےدینے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں