کنٹینر سے راستے بلاک کرنے کیخلاف جے یو آئی کا عدالت سے رجوع

کنٹینر سے راستے بلاک کرنے کیخلاف جے یو آئی کا عدالت سے رجوع

فائل فوٹو


پشاور: جمیعت علمائے اسلام(ف) نے آزادی مارچ روکنے کی خاطر کنٹینر لگانے کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے متن میں درج ہے کہ آزادی رائے اور احتجاج کرنا شہریوں کا آئینی حق ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ جے یو آئی ایک امن پسند جماعت ہے، ہمیں بھی پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے۔ درخواستگزار کے مطابق صوبائی حکومت کا کنٹینر لگا کر شاہراہوں کو بند کرنا غیر قانونی عمل ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ راستوں میں کنٹینرز لگانے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کی جماعت اسلامی کے علاوہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے حمایت کی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اٹک پل پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے پیش نظر پشاور سے لاہور جی ٹی روڈ بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں