رکاوٹیں کھڑی کرکے اپوزیشن کو کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ حکومت ڈر گئی ہے؟اسفندیارولی خان

اسفندیار ولی کا عمران خان کو چیلنج | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ حکومت خود اسلام آباد میں نظر بند ہوگئی ہے،رکاوٹیں کھڑی کرکے اپوزیشن کو کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ حکومت ڈر گئی ہے؟

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حکومتی کارروائیوں سے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ حکومت خود انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ تبدیلی  والے پی ٹی وی،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر اپنے حملے بھول گئے ہیں؟ موجودہ وقت میں جتنا بھی انتشار ہے اُس میں سب سے زیادہ رول حکومت کا اپنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین  کی گرفتاری پر افراتفری کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی، سفید پوش طبقے کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے،جمہوریت کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا کو گرفتار کیا گیا تو حالات حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، اسفندیارولی خان

اے این پی  کے سربراہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس ماسوائے اس نعرے کے کہ سب چور ہیں کچھ بھی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں