پاکستان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی


لاہور میں پاکستان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے کپتان ویمن ٹیم بسمہ معروف کہتی ہیں کہ مدمقابل ٹیم ایشیئن چمپئن ہے، مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔  بنگلہ دیشی کپتان بھی سیریز جینتے کے لیے پرعزم ہیں ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سونے کے پانی  سے بنائی گئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی ہوئی،قومی کرکٹ ٹیم کی قائد بسمہ معروف نے بنگلہ دیشی ہم منصب سلمہ خاتون کے ہمراہ ٹرافی کی منہ دکھائی کرائی۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے میڈیا سے گفتگو میں بنگلہ دیشی ٹیم کی آمد کو خوش آئند قرار دیا،، اور کہا کہ بنگالی ٹیم تجربہ کار ہے،سیریز سخت ہوگی۔بسمہ معروف نے کہا بنگلہ دیش ایشیئن چمپئن ہے وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ بنگہ دیشی کپتان سلمہ خاتون بھی سیریز جینتے کے لیے پرعزم نظر آئیں۔

کپتان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم سلمہ خاتون نے کہا کہ  پاکستان کیخلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری ہوگی، سیریز جیت کررینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کرینگے۔

چھبیس اکتوبر سے شروع ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا، ندا ڈار بگ بیش میں شرکت کے باعث پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی

واضح رہے کہ  ثناء میر بھی امریکہ میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کی وجہ سے پہلے میچ میں دسیتاب نہیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں