جہاں سے چاہیں ڈاکٹر بلوالیں، باہر جانے دینے پہ میرا اختیار نہیں ہے۔ یاسمین راشد

جہاں سے چاہیں ڈاکٹر بلوالیں، باہر جانے دینے پہ میرا اختیار نہیں ہے۔ یاسمین راشد

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا ایک مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان کے بہت سے مسائل ہیں جن میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام رپورٹس ہر جگہ شیئر کی ہیں کہ وہ دنیا میں جہاں بھی دکھانا چاہیں دکھا لیں البتہ ان کے باہر جانے دینے پہ میرا کوئ اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سے میاں صاحب نے باہر جانے کی اجازت لینی ہے تو وہ ان کو پتہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے دعویٰ کیا کہ میاں صاحب نے باہر جانے کا ذکر تک نہیں کیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر طاہر کے علاج سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو ٹھیک ہے اور وہ پلیٹس لیٹس بنا رہا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ ’ڈسٹرائے‘ ہو رہے ہیں۔

نواز شریف کو عمران خان اور عثمان بزدار کے پیغامات پہنچ گئے: یاسمین راشد کا دعویٰ

ایک سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں کل میاں صاحب کے پاس گئی تھی اور انہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جہاز ہر وقت تیار ہے وہ جہاں سے چاہیں ڈاکٹر بلوالیں۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیرصحت نے کہا کہ میں نے خود میاں صاحب سے پوچھا کہ وہ دنیا سے جس کسی ڈاکٹر کو بلوانا چاہیں تو بلالیں جہاز تیار ہے لیکن انہوں نے ڈاکٹر ایاز اور ڈاکٹر سمشی کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم اورنگزیب جو کچھ کہہ رہی ہیں ان کو جواب دینے کے لیے اور بہت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کی طبیعت خراب ہے میں ان سے متعلق بات کرنے آئی ہوں۔

نواز شریف موت کے دہانے پر کیسے پہنچے؟ چیئرمین نیب کو جواب دینا پڑیگا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کو اینٹی بائیوٹک دے رہے ہیں اس کے بعد پلیٹس لیٹس لگائیں گے تاکہ وہ ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کو انجکشن دینے شروع کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ٹریٹمنٹ دے رہے ہیں اس کے نتائج کل سے آنا شروع ہوں گے۔


متعلقہ خبریں