’نواز شریف کو لگائے جانیوالے پلیٹ لیٹس بیماری کے باعث ضائع ہوگئے‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبارات میں شائع

فائل فوٹو


لاہور : میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لگائے گئے پلیٹ لیٹس بیماری کے باعث ضائع ہو گئے،تاہم  ادویات  کے جلد مثبت اثرات سامنے آنے کی امید ہے۔ 

پنجاب کی  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق  ن لیگی قائد نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ن لیگی رہنما عطاءللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس بیرون ملک ماہرین کو بھجوا دی ہیں۔

ن  لیگ  کے تاحیات  قائد کا تین روز سے سروسز اسپتال میں علاج جاری ہے،  میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی امیون تھرمبو سائیٹوپینیا مرض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا علاج پاکستان میں ہی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا: معاملہ اللہ پہ چھوڑ دیا

پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود کے مطابق  ن لیگی قائد کو شیو اور دانت برش کرنے سے روک دیا ہے، انہیں  پی کے ایل آئی لے کر جانے کا پروگرام بھی  منسوخ کردیا گیا،، تاہم  پی ای ٹی اسکین کی تجویز زیر غور ہےجس کا حتمی فیصلہ طبیعت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادویات کے نتائج چار سے پانچ روز میں مثبت آئیں گے۔

دوسری طرف وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ میاں صاحب نے باہر جانے کا ذکر نہیں کیا وہ پاکستان ہی میں اپنے علاج سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف موت کے دہانے پر کیسے پہنچے؟ چیئرمین نیب کو جواب دینا پڑیگا، بلاول بھٹو

سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق وزیر صحت نے وزیراعلی کو بھی آگاہ کیا، ملاقات میں پروفیسر ایاز محمود،ڈاکٹر طاہر شمسی بھی شریک تھے۔

سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو  سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ۔


متعلقہ خبریں