شاداب خان کا انگلینڈ میں سرے کاؤنٹی سےمعاہدہ 

مکمل فٹ ہو چکا ہوں، شاداب خان

فائل فوٹو


کراچی: قومی کرکڑاور پاکستان کے مایہ ناز اسپنر شاداب خان کا انگلینڈ میں  سرے کاؤنٹی سےمعاہدہ  طے پاگیا ہے۔

شاداب خان  اگلے سال سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلیں گے، شاداب سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنا  اپنے لیےاعزاز سمجھتے ہیں، وہ کافی عرصے سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے منتظر تھے۔

سرے کاؤنٹی  ٹیم  کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ  نے شاداب کی  ٹیم میں آمد کو خوش آئند قراردیا ہے، انکے خیال میں   ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بہترین باؤلر کے آنے سے انکی ٹیم کا کومبی نیشن اچھا ہوگا۔

شاداب خان  35 ٹی ٹوئنٹی اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹین لیگ: این او سی کی منسوخی پر کون کون سے کھلاڑی متاثر ہونگے؟


متعلقہ خبریں