عمران خان کو پرویز خٹک کا فون: رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا

شکریہ وزیراعظم: ملائیشیا کی جیلوں سے رہا ہو کر وطن پہنچنے والوں کا اظہار تشکر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن جماعتوں سمیت سیاسی اتحادیوں سے ہونے والے رابطوں اور کی جانے والی بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے چیئرمین کو کل اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پراپنائی جانے والی حکمت عملی سے بھی آگاہ کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کی۔

حکومت نے اپوزیشن کا آزادی مارچ عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا

ہم نیوزکے مطابق وزیراعظم کو پرویز خٹک نے اپنے رابطوں کی تفصیلات سے فون پرآگاہ کیا۔ پرویز خٹک اور اسد عمر نے چودھری برادران، ایم کیوایم اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے۔ اس ملاقات میں انہیں قائم مقام صدر مملک صادق سنجرانی کی بھی معاونت حاصل تھی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیردفاع نے وزیراعظم کو کے پی کے احتجاجی ڈاکٹروں سے ہونے والی بات چیت کی بابت بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ فوری طور پر ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سکھر سے لاڑکانہ پہنچے ہیں جہاں ان کے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے کل ملاقات ممکن ہے۔ انہوں نے کراچی میں بھی بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

عمران خان کو جانا ہوگا، استعفیٰ مانگا ہے وہ لے کر جائیں گے: اکرم خان درانی

حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان جمعہ کے دن پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر مذاکرات منعقد ہونے کا امکان ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ حکومتی کمیٹی آئے تو وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر آئے جب کہ وزیراعظم عمران خان دوٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ دھرنے کے نتیجے میں استعفیٰ نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں