وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں


ملتان: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ لاہور میں انتقال کر گئیں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر شام ساڑھے چار بجے آبائی گاؤں چک نمبر 44/ایل 15 میاں چنوں میں ادا کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ہمشیرہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں