پشاور زلمی مقابلہ ملتان سلطانز : ٹاس رپورٹ


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 16ویں میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم سات پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔ اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھی دونوں ٹیمیں مد مقابل آئیں تھیں۔ پہلے میچ میں ملتان نے اعزاز کا دفاع کرنے والی ٹیم زلمی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ کپتان کوئٹہ گلیڈی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بالنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

ڈیرن سیمی کی جگہ محمد حفیظ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔

ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر

پشاور زلمی

محمد حفیظ پشاور زلمی کی کپتانی کریں گے۔ زلمی اسکواڈ میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)،  تمیم اقبال، حارث سہیل، ڈیوائن براوو، محمد اصغر، حسن علی، کرس جورڈن، وہاب ریاض، سعد نسیم، حماد اعظم، اینڈرے فلیچر، محمد عارف، خوش دل شاہ، شبیر رحمان، عمید آصف، ریکی ویسل، خالد عثمان، ابتسام شیخ، ثمین گل اور تیمور سلطان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں