زیرالتوا مقدمات زیر بحث لانے پر پابندی عائد

زیرالتوا مقدمات زیر بحث لانے پر پابندی عائد

فائل فوٹو


لاہور: احتساب عدالت نے پاکستان ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کو حکم دیا ہے کہ ٹی وی پر زیر التوا مقدمات کو زیر بحث لانے پر پابندی عائد کی جائے۔

مذکورہ حکم جج امیرحیدرخان نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران وکیل نیب کی درخواست پر دیا۔

نیب کے وکیل اپنی درخواست کے حق میں موقف اپنایا کہ سیاسی شخصیات عدالتی کارروائی پر ٹی وی پروگراموں میں بحث کرتی ہیں۔ اس طرح عدالت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیمرا کو زیر التوا مقدمات پر پروگرام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

جج امیرحیدرخان نے کمرہ عدالت کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے سے روکنے کے لیے پیمرا کو حکم جاری کر دیا ہے جب کہ کمرہ عدالت میں سیلفی اور ویڈیو بنانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ دس ماہ قبل بھی پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو زیر سماعت مقدمات پر خبر نشر کرنے یا ان پر بحث کرنے سے روک دیا تھا۔

پیمرا نے کہا تھا کہ ایسے تمام مقدمات جو کہ کسی بھی عدالت میں زیرسماعت ہیں، پر خبر یا غیر ضروری بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں۔

ضابطہ اخلاق کی رو سے ٹی وی چینلز کو شق نمبر3 (1) j, 4 (3), 4 (6), 4 (10), 5 & 17 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔


متعلقہ خبریں