سابق بھارتی کرکٹر فواد عالم اور جنید خان کو سلیکٹ نہ کرنے پر حیران

سابق بھارتی کرکٹر فواد عالم اور جنید خان کو سیلیکٹ نہ کرنے پر حیران

اسلام آباد: بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فواد عالم اور جنید خان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے انتخاب نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر نے سندھ ٹیم کے کوچ سے فواد عالم کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے منتخب نہیں کیا گیا۔

جنید خان کو بھی عالمی کپ 2019 سے قبل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم انگلینڈ کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔

بعد ازاں کے پی سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز ٹوئٹر پر خاموش احتجاج کرنے کے لئے اپنی تصویر لگائی جو بعد میں ہٹا لی گئی۔

دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں انتخاب نہ کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وسیم جعفر نے لکھا ہے کہ مجھے حیرت ہوئی ہے کہ فواد عالم اور جنید خان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے نہیں چنا گیا۔


انہوں نے کہا کہ فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں 56 کی اوسط رکھتے ہیں جبکہ جنید کو بھی جب موقع ملا انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی کے نئے سیزن میں پانچ میچ کھیل کر 40 کی اوسط سے 160 رنز بنا رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں