حکومت کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نجکاری کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو تحلیل کرنے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی بھی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ایس بی ذرائع کے مطابق نجکاری کا فیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے 10 دونوں کے اندر بی سی بی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس معاملے پر حکومتی عہدیداروں کا اعتماد بھی حاصل کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایم ڈی سی کو بھی تحلیل کیا گیا تھا جس کے بعد ادارے کے 300 سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔

پی ایس بی کو تحلیل کیے جانے کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ملازمین کی ہنگامی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے جس میں ادارے کی نجکاری کی صورت میں ملازمین کا وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں احتجاج کا لائحہ عمل طے ہونے کا اعلان متوقع ہے۔

قبل ازیں پاکستان اسٹیل مل، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور کئی دوسرے اداروں کی نجکاری کی خبریں زیر گردش رہی ہیں۔

اسٹیل مل کی نجکاری کے بارے میں  وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کا وضاحتی بیان سامنے آیا تھا کہ اس ادارے کی نجکاری نہیں کی جا رہی۔


متعلقہ خبریں