وزارت داخلہ میں انٹری: حریم شا ہ کےخلاف مقدمہ درج کر نے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع


لاہور: وزارت داخلہ کے کمیٹی روم میں ویڈیو بنانے کے بعد شہرت پانے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شا ہ کےخلاد سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ نے وزار خارجہ کے دفتر میں ویڈیو بناکر سیکیورٹی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک سوشل میڈیا سٹار کی اعلی سرکاری دفتر میں رسائی قابل مذمت ہے۔

قرارداد کے مطابق حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملنے گئی تھی۔ حریم شاہ نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر حکومت کی ترجیحات کا بھی پول کھول دیا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفتر میں داخلے کی تحقیقات کی جائیں اور اس کےخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حریم شاہ کو دفتر خارجہ تک رسائی دینے والوں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں