ثنا میر نے ایشیا گیم چینجرایوارڈ جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے نام کردیا


خواتین کی قومی کرکٹ  ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایشیا گیم چینجرایوارڈ وصول کر لیا ہے جو انہوں نے جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے نام کر دیا ہے، یہ ایوارڈ وصول کرنے والی وہ  پہلی ایشائی خاتون کھلاڑی ہیں۔

ثنا میر کو گیم چینجر ایوارڈ نیو یارک میں ہونے والی تقریب میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے نام کیا ہے۔ انہوں نے اپنا ایوارڈ قدرتی وسائل کی بقا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو محفوظ بنانے والوں کے نام بھی کیا ہے ۔

ثنا میر نے کہا وہ  اپنا ایوارڈ ان لڑکیوں کے نام بھی کرتی ہیں  جو کھیل اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا میر نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے خاص طور پر کشمیر کا ذکر کیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں کشمیر میں پیدا ہوتی تو اس مقام تک نہ پہنچ سکتی۔

یہ بھی پڑھیے: ثنا میر :مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر


متعلقہ خبریں