ایف اے ٹی ایف کے محاذ پر پاکستان کا دفاع کرنے والی ٹیم وزیراعظم ہاؤس طلب

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر بریفنگ  لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کا دفاع کرنے والی معاشی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق پاکستان اپنا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکلوا سکا اور اسی حوالے سے بریفنگ لینے کے لیے معاشی ٹیم کو آج شام وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو آج فناشنل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بریفنگ دی جاے گی اور انہیں فیٹف کے حالیہ پیرس اجلاس میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی کون کون سی شرائط پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے اور کن پر باقی ہے۔

ملاقات کے دوران فیٹف کی شرائط پر عمل درآمد کیلئے آئندہ حکمت عملی کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں