کیا پلاسٹک کے ذریعے انڈے بنانا ممکن ہے ؟


کراچی میں مبینہ طور پر جعلی انڈوں کی فروخت کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانچ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔فوڈ اینڈ سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ پلاسٹک کے ذریعے انڈوں کا بنایا جانا ممکن ہی نہیں۔

شہر قائد میں مبینہ طور پر جعلی انڈوں کا معاملہ گزشتہ دنوں  سامنے آیا تو ہم نیوز نے ہر زاوئیے سے اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی ۔

جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ اینڈ سائنس ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر فیروز کے مطابق جعلسازی کے ذریعے پلاسٹک کے انڈوں کا بنایا جانا اور ان کی فروخت ممکن نہیں ہے۔

فوڈ اینڈ سائنسی  ماہرین کے مطابق کھائے جانے والی پلاسٹک سے بھی انڈے نہیں بنائے جاسکتے۔ لیکن انڈوں کو ایک مقررہ درجہ حرارت پر رکھا جائے تو توڑنے پر ان کی شکل تبدیل ہوجاتی ہے۔

اس ضمن میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تاحال کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے۔ 20 اکتوبر کی شام کراچی کے علاقے ڈیفینس میں جعلی انڈوں کی شکایت پر انڈوں کو قبضے میں لیکر دکان کو سیل کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں مبینہ جعلی انڈوں کی فروخت کا انکشاف ، دکاندارسمیت 4افراد گرفتار

اس موقع پر ایک دوکاندار سمیت 4افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھے جنہیں بعد میں عدالت کی طرف سے ضمانت مل گئی تھی ۔


متعلقہ خبریں