نواز شریف واقعی بیمار ہیں، پہلے بیماری کا ڈرامہ رچایا جاتا تھا، فیاض چوہان


لاہور:  صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اس دفعہ واقعتا بیمار ہیں، پہلے ان کی بیماری کا ڈرامہ رچایا جاتا تھا۔

دیپالپور میں اسپتالوں کا دورہ  اور مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان  پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کو دی جانے والی طبی سہولیات  سے مطمئن ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ حکومت نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ کی اجازت دی ہے۔ خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ وئیر اور پاس ورڈ تبدیل ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں ،نیربخاری

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں آزادی مارچ کی جگہ اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ بنتا ہے ۔فیاض چوہان نے کہا  کہ دھرنے کی ناکامی کے بعد لوٹ۔مار ایسوسی ایشن ڈانڈیا کھیلے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن اور رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی ہے۔ اپوزیشن کا مارچ کے بعد بربادی مارچ ہوگا، کھایا پیا نکالیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہر محاز پر اپوزیشن کو ہزیمت کا سامنا۔کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں