قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے گھر چوری

کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔معین خان

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلےباز معین خان کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے تاہم کراچی پولیس نے  سابق کرکٹر معین خان کے گھر چوری کرنے والی انکی ملازمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان معین  خان کے ڈیفنس میں واقع گھر  میں کچھ روز  پہلے چوری کی واردات  ہوئی تھی ۔

معین خان کی  گھریلو ملازمہ تین ہیرے کی انگوٹھیاں ،بُندےاوردیگرسونےکاسامان لےکرفرارہوگئی تھی۔ چوری کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔

پولیس نے  مفرور  ملازمہ کو گرفتار  کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمہ سے چوری  شدہ   سامان کی برآمدگی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوری کی واردات


متعلقہ خبریں