اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو فائنل مقابلوں سے قبل بڑا نقصان


شارجہ : اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہوگئے۔ جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

29 سالہ ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران تکلیف کا شکار ہوئے۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آندرے رسل تکلیف کے باعث فیلڈنگ کے دوران میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھرواپس نہیں آئے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فزیشن ایرول ایلکوٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کو دائیں ہیمسٹرنگ میں گریڈ ٹو کی انجری ہوئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹائٹل جیتنے کی امید کو آندرے رسل  کے ایونٹ سے باہر ہوجانے سے بڑا دھچکا لگا ہے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈین کھلاڑی نے اسلام آباد کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں سپر اوور کی آخری گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

ذرائع کے مطابق  آندرے رسل انجری کے علاج کے لیے ویسٹ انڈیز لوٹ جائیں گے۔ جس کی وجہ سے آئندہ اہم مقابلوں میں ان کی شرکت کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

فاسٹ بولررومان رئیس کے بعد آندرے رسل کا ان فٹ ہوجانا اسلام آباد یونائٹڈ کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ رومان رئیس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنا زخمی ہوجانے کے سبب میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

فائنل سے قبل دو بہترین کھلاڑیوں کا ٹیم سے باہر ہوجانا کسی بھی ٹیم کے لئیے بڑا نقصان ہے۔  لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم دکھائی دیتی ہے۔

یونائٹیڈ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کی فاتح ٹیم ہے، جب کہ پی ایس ایل ٹو میں سیمی فائنل کھیلنے والے اسکواڈز میں سے ایک رہی تھی۔


متعلقہ خبریں