کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جائے،وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ٹیکس کی ادائیگی  ایک قومی فریضہ ہے تاہم اس کے لئے ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات آج اسلام آباد میں چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین سے ملاقات کے دوران کیا۔  ملاقات میں  ملک  میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے  اقدامات  پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ   عوام الناس  کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے  سلسلے میں حکومتی استعداد  کاربڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے ۔

عمران خان نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے سے جہاں موجودہ ٹیکس دہندگان پر  اضافی ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا وہاں     حکومت کی جانب سے ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم ،صحت اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی  ایک قومی فریضہ ہے تاہم اس کے لئے ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جائے تاکہ  ہر محب وطن شہری ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا  کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکس محصو لات میں اضافہ ابھی بھی ایف بی آر کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،ماہرین


متعلقہ خبریں