‘نواز شریف کے خون کے دھبے کم ہونا شروع ہوگئے، شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول نہی ہورہا‘

فائل فوٹو


لاہور۔ سروسز اسپتال میں زیراعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون کے دھبے (بلیڈنگ سپاٹس) بھرنا شروع ہوگئے ہیں لیکن شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا۔

اسپتال ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر 150/90 ہے جبکہ نارمل بلڈ پریشر 120/80 ہونا چاہیے۔

ذرائع نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف کی رینڈم شوگر 372 ہے  جبکہ نارمل دو سے نیچے ہوتی ہے

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ سمیت کارڈیک انزائم کے ٹیسٹ تجویز کردیے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے مزید بیماریوں کی تشخیص کے لیے ار اے فیکٹر، اے این اے ، اینٹی ڈی ایس ڈی سمیت سی بی سی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے نواز شریف کو ادویات شروع کروا دی گئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ایک بار پھر پلیٹ لیٹس میں اضافہ  ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اب 22 ہزار تک پہنچ چکے ہے جبکہ ان کا بون میرو فنگشنل ٹیسٹ پہلے نارمل آ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں