ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آج صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت معمول سے قدرے کم رہا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 8 درجے اضافے کے بعد 27 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے بعد خنکی اوس پڑنے کے سبب خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں  سردی پڑ سکتی ہے۔

ہفتے کے روز پنجاب اور سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام کے بعد اوس پڑنے کے سبب میدنی علاقوں میں خنکی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلودرہے گا۔


متعلقہ خبریں