ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پچھاڑ دیا

پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو چوتھےٹی ٹوینٹی میں شکست دے دی ذؔ|humnews.pk

لاہور: ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان  نے بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔

قذافی  اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  126رنز بنائے، جواب میں بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 60 رنز کی شراکت قائم ہو ئی جب کہ اسپنر انعم امین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد کی نصف سنچری رائیگاں چلی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی  کپتان بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلا ٹاکرا لاہور ہوا ۔ گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا اور سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم  کی اننگ میں اوپنر سدرا امین اور جویریہ خان چار رنز بنا کر آوٹ ہو گئیں، کپتان بسمہ معروف نے چونتیس، عمائمہ سہیل نے تینتیس رنز کی اننگ کھیلی۔ عالیہ ریاض سات،ارم جاوید اکیس، سدرہ نواز سولہ، کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ دو، دو رنز بنا سکیں۔

واضح رہے کہ  بنگلہ دیش کی بالر جہاں آراء عالم نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی


متعلقہ خبریں