فیصلہ کرچکے، کسی ڈنڈا بردار فورس کو صوبہ سے نہیں نکلنے دیں گے،شوکت یوسفزئی

ووٹ بیچنے کیلئے 10 کروڑ کی آفر ہوئی، شوکت یوسفزئی

فائل فوٹو


پشاور :خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کرچکے، کسی ڈنڈا بردار فورس کو صوبہ سے نکلنے نہیں دیں گے۔

خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات کی طرف سے جاری وڈیو بیان میں کہا گیاہے کہ اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو ادارے حرکت میں آئیں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کی پیشکش کی ہے۔ اپوزیشن کو ضد نہیں کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم استعفی دیں گے نہ نئے انتخابا ت ہوں گے،اپوزیشن چار سال انتظار کرے۔ کشمیر مسلہ کو پیچھے دھکیل کر مولانا فضل الرحمن اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے اپنے وڈیو بیان میں یہ بھی کہاہے کہ مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیماری پر سیاست نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے: آزادی مارچ میں شرکت کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟


متعلقہ خبریں