پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل


رحیم یار خان :جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل کردیاگیا، مبینہ طور پر لڑکی کے اہل خانہ نے کلہاڑیوں کے وار کرکے دونوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔

مقامی ذرائع کا کہناہے کہ چار ماہ قبل شبانہ بی بی اور عبدالستار نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر دونوں خاندانوں کے درمیان رنجش پیدا ہوگئی ۔ تاہ دس دن قبل تھانہ کوٹ سمابہ میں دونوں فریقین میں صلح بھی ہوگئی تھی۔

قتل ہونے والے عبدالستار کے اہل خانہ کے مطابق تین روز قبل شادی شدہ جوڑا اپنے گھر آگیا تھا،دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے کہ  پندرہ حملہ آوروں نے حملہ کرکے قتل کردیا۔

رحیم یار خان کے تھانہ کوٹ سمابہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاشیں اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب : ایک سال کے دوران  234 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا انکشاف


متعلقہ خبریں