گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Wheat

اسلام آباد: حکومت نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ فائن آٹے کی برآمد پر حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی ہدایات دی ہیں کہ عوام تک سستی روٹی اور آٹے کی فراہمی کی راہ میں حائل ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ’پنجاب میں گندم کا بنیادی بیج 100 فیصد تک فروخت کردیا گیا ‘

دو ہفتے قبل خیبر پختونخوا کے فلور ملز مالکان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئندہ دو ماہ میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں