خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال تعداد 57 ہوگئی

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا  میں پولیو کے کیسز میں اضافہ  ہوگیاہے ، لکی مروت سے نئے کیس کی تصدیق کے بعد  رواں سال صوبے میں پولیو کیسیز کی تعداد 57 ہوگئی  ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا میں نورنگ ضلع لکی مروت سے9ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہواہے ۔

پروگرام کوآرڈینیٹر کے مطابق بچے کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کوئی بھی خوراک نہیں دی گئی تھی جبکہ  بچے کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی قطرے نہیں پلائے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے:اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میں فتووں کی تصدیق  

انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچےکے فضلہ کےنمونوں کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا تھا ،لیبارٹری  ٹیسٹ میں  تصدیق ہوگئی ہے کہ بچہ پولیو سے متاثرہو چکاہے ۔

پروگرام کوارڈینٹیر عبدالباسط  نے کہاہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے،پولیو فری پاکستان کے لئے والدین اورمعاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں