سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیرون ملک علاج کرانے کی تیاریاں

نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی، ڈاکٹر یاسمین

فائل فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے منگل کو عبوری ضمانت میں توسیع کی صورت میں نوازشریف کا علاج بیرون ملک  کرانے پرغور شروع کردیاہے اور اس ضمن میں  انکا نام ای سی ایل سے نکلوانے کےلیے درخواست کی تیاری ہورہی ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ شہبازشریف نے وکلاء کو درخواست تیاررکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔درخواست وزارت داخلہ کو دی جائے گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس برطانوی ڈاکٹرزسے شیئرکی گئی تو انہوں نے نوازشریف کا علاج برطانیہ میں کرانے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تاہم  نوازشریف کی والدہ نہیں بیرون ملک جانے کےلیے قائل کررہی ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف دیکھنا چاہتے ہیں کہ مریم نواز کی درخواست ضمانت پرکیا فیصلہ آتا ہے؟

واضح رہے کہ ای سی ایل سے کوئی نام ہٹانے کی سفارش وزارت داخلہ کی کمیٹی کرتی ہےوزارت داخلہ کی سفارش پرحتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کااختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ‘نواز شریف کے خون کے دھبے کم ہونا شروع ہوگئے، شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول نہی ہورہا‘


متعلقہ خبریں