العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو ضمانت ملنے پر لیگی کارکن خوشی سے نہال


لاہور: چودھری شوگر ملز کیس کے بعد العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ضمانت ملنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

پارٹی قائد کی عبوری ضمانت  کے بعد سروسز اسپتال کے باہر موجود لیگی کارکنوں نے سجدہ شکر ادا کیا، نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے, مٹھائیاں تقسیم کیں بھنگڑے ڈالے۔

یہ بھی پرھیں: سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیرون ملک علاج کرانے کی تیاریاں

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب سروسز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ دعائیں کرنے پر قوم  کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج اسی اسپتال  کرانا ہے یا کسی اور جگہ سے اس کا فیصلہ وہ خود اور شہباز شریف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف کی صحت کے لیے دعائیں جاری رکھے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بہتر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز معمولی دل کا دورہ پڑا  تھا۔ میڈیکل بورڈ علاج میں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں