عمران خان نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیں، چوہدری شجاعت کا مشورہ

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری سجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کواپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دینے سمیت مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کی تجویزدےدی ہے۔

ق لیگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسنین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں اور ایگزیکٹو کے فیصلوں میں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں تاہم ایسے مقدمات کو بنیاد بنا کر دیگر لوگ بھی عدالتوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایگزیکٹو کے اقدامات صوابدیدی اختیارات کے تحت غیر معمولی حالات میں استعمال ہوتے ہیں اور عدالتی نظیر نہیں بنتے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا چائیں کیونکہ اسکے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیرون ملک علاج کرانے کی تیاریاں


متعلقہ خبریں